sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -19-Oct-2023

دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتی خیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی

کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیں ہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی

دیکھا ہے جسے میں نے کوئی اور تھا شاید وہ کون تھا جس سے تری صورت نہیں ملتی

ہنستے ہوئے چہروں سے ہے بازار کی زینت رونے کی یہاں ویسے بھی فرصت نہیں ملتی

نکلا کرو یہ شمع لیے گھر سے بھی باہر کمرے میں سجانے کو مصیبت نہیں ملتی

   12
1 Comments

Mohammed urooj khan

21-Oct-2023 12:57 PM

👌🏾

Reply